مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے خفیہ ادارے نے تہران کے شمال مشرق میں واقع پردیس ٹاؤن میں کاروائی کرکے منافقین خلق سے وابستہ ایک دہشت گرد ٹیم گرفتار کرلی ہے، جو تخریبی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
سپاہ پاسداران مطابق، دہشت گرد ٹیم تہران اور البرز میں دس سے زیادہ فوجی، انتظامی اور سیکیورٹی مراکز پر حملوں کا ارادہ رکھتی تھی۔
بیان کے مطابق گرفتار ٹیم منافقین خلق دہشت گرد گروپ سے منسلک تھی جس نے 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تقریباً 17000 ایرانی شہریوں اور حکام کو شہید کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ جو بھی دہشت گرد غیر ملکی پشت پناہی کے ساتھ شہریوں کی سیکیورٹی کے خلاف اقدام کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ